How to Start Aloe Vera Farming in urdu |ایلوویرا کی کاشت کیسے کی جائے
آجکل ايلو ویرا کی کاشت میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ایلوویرا کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے بہت سی ہربل میڈیسن اور کاسٹمیٹک میں ایلوویرا کا استعمال بڑھ گیا ہے اس پودے میں جلنے،کٹنے اور زخموں کو ٹھیک کرنے کی خصوصیت موجود ہے
یہ اینٹی بائیوٹیک اينٹی فنگل ہوتا ہے اس میں وٹامن سی،ا ی اور بیٹا کروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے
اسی وجہ سے ایلو ویرا کو کاسٹمیٹکس میں استعمال کیا جاتا ہے
اس سے صابن ،کریمیں، لوشن، شیمپو وغیرہ بنائے جاتے ہیں
اگر آپ کے پیسے کمانے کا سوچ رہے ہیں تو آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں
ایلوویرا کی اقسام
ایلو ویرا کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سب سے مشہور چنسیس، لیٹرالیس، ایلو ابیسینیکا ہیں۔
- ضرور پڑھیں بکریوں /بکرے کی فارمنگ کیسے کی جائے
ایلوویرا کی کاشت کے لیے زمین
ایلوویرا کی کاشت کرنے کے لئے organic پودا آپ نے کاشت کرنا ہے دیسی نہیں ۔ایلوویرا کی کاشت کرکے زیادہ منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایک سے دو ایکڑ زمین ہونی چاہیے
تاکہ زیادہ پودے حاصل کیے جا سکیں ایک ایکڑ زمین سے چالیس سے پچاس ٹن تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے
آپ ایک یا دو کنال سے بھی کام شروع کر سکتے ہیں اس کی کاشت کے لیے زمین تھوڑی اونچی ہو تاکہ پانی نہ روکے
زمین زیادہ نمي والی نہ ہو،نا ہی خشک ،
زمین کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے ہل چلایا جاۓ پانی اور کھاد ڈالی جائے تاکہ پودے کی کاشت اچھی طرح ہو سکے
کاشت کے لیے آب و ہوا اور سازگار حالات
یہ پودا تقریبا سارا سال ہی کاشت کیا جا سکتا ہے لیکن صحیح وقت مارچ سے مئی اور ستمبر سے نومبر ہے
زیادہ گرمی اور زیادہ سردی پودے کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے
زمین کو ہل چلا کر نرم کر لیں اور گوبر کھاد ڈاليں اور پودے لگانے کے لئے بستر بنا لیں دو فٹ کے فاصلے پر پودے لگا دیں اس پودے کو قدرتی آب و ہوا میں ہی بڑھایا جا سکتا ہے
اس کے ارد گرد لگنے والی گھاس پھوس کو صاف کرتے رہیں
اسے کسی قسم کی سپرے کی ضرورت نہیں ہوتی نہ ہی زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے
جو پودے بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں تو ان کے ساتھ اٹھنے والی چھوٹے پودوں کو آپ نکال کر دوسری جگہ گا کر ان کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں
پودوں کی کٹائی
آٹھ سے نو ماہ میں پودے تیار ہو جاتے ہیں کچھ پودے چھ سے سات ماہ میں بھی کافی بڑھ جاتے ہیں
ان کی کٹائی اوپر سے کریں جڑیں زمین میں ہی رہنے دیں یہ پودے ایک بار اگائے جائیں تو تین سال تک فصل دیتے ہیں
پہلے سال چالیس سے پچاس ٹن پیداوار ہو گی اور اگلے سال اس میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو جائے گا
ایلوویرا کی کاشت پر ہونے والا خرچ
ایلوویرا کا ایک پودا 20 سے 25 روپے کا ہے ایک ایکڑ میں ہر آٹھ ہزار پودے لگ جاتے ہیں یعنی دو لاکھ روپے کے پودے اورکھاد اور ہل چلائی تقریبا 50000 پانی لگانا ،گھاس پوس کی صفائی ۔آپ کا تقریبا تین لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ کا خرچہ ہوگا
پودے لگانے کا خرچہ ایک بار کر کے تین سال تک اس کا منافع ہوگا
ایلوویرا کی کاشت سے ہونے والا منافع
ایک پودا مارکیٹ میں 500 سے 900 کے درمیان بکتا ہے تو آٹھ ہزار پودے 40لاکھ کے ہوں گے یعنی پینتیس لاکھ منافع شروعات میں آپ کم انویسٹمنٹ سے بھی کاروبار شروع کرسکتے ہیں اور آہستہ آہستہ کاروبار بڑھا سکتے ہیں

0 تبصرے